چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ پرسوں سے امریکا میں شروع ہوگا

منگل 21 مئی 2019 11:52

چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ پرسوں سے امریکا میں شروع ہوگا
ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ پرسوں جمعرات سے امریکی ریاست ٹیکساس میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں برطانوی گالف کھلاڑی جسٹن روز اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 73 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 23 مئی سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 26 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 21/05/2019 - 11:52:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :