قومی سلیکشن کمیٹی میں کس کھلاڑی کے نام پر گرما گرم بحث ہو گئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

وہاب ریاض کو سکواڈ میں شامل کرنے پر سلیکشن کمیٹی تقسیم،انضمام کا ووٹ پیسر کے کام آگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 21 مئی 2019 12:20

قومی سلیکشن کمیٹی میں کس کھلاڑی کے نام پر گرما گرم بحث ہو گئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مئی 2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں محمد عامر، وہاب ریاض، آصف علی اور شاداب خان بھی شامل جس پر شائقین ناصرف خوشی بلکہ حیرت کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں جب فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے کی بات کی گئی تو اس پر سب سے زیادہ اور خاصی گرما گرم بحث ہوئی کہ اب انہیں کس طرح حتمی سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے حالانکہ وہ تو ابتدائی 30 کھلاڑیوں میں بھی نہیں تھے اور ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی نہیں ہوا اور اب اچانک ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

بعض سلیکٹرز نے اعتراض بھی اٹھایا کہ وہاب ریاض نے چیمپینز ٹرافی 2017ءکے بعد کوئی بھی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز نہیں کھیلی، ہاں یہ درست ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلے اور اچھی کارکردگی دکھائی لیکن اس بنیاد پر ورلڈکپ کیلئے انہیں ٹیم میں کیسے شامل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وہاب ریاض کو ورلڈکپ کیلئے حتمی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ بتاتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار باﺅلر ہیں ناصرف تیز رفتار گیند کرواتے ہیں بلکہ وہ ریورس سوئنگ بھی کرتے ہیں اور پرانے گیند سے بھی اچھی باﺅلنگ کرتے ہیں اور یقینا وہ قومی ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
وقت اشاعت : 21/05/2019 - 12:20:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :