پاکستان واپڈا کے چار فٹ بالرز کو عالمی کپ کوالیفائنگ راؤنڈکی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے پر نوٹس جاری، سوئی سدرن گیس اور کراچی الیکٹرک کے بھی دو، دو کھلاڑی تربیتی کیمپ سے غیر حاضر

منگل 21 مئی 2019 13:57

پاکستان واپڈا کے چار فٹ بالرز کو عالمی کپ کوالیفائنگ راؤنڈکی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے پر نوٹس جاری، سوئی سدرن گیس اور کراچی الیکٹرک کے بھی دو، دو کھلاڑی تربیتی کیمپ سے غیر حاضر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) پاکستان واپڈا نے اپنے چار فٹ بالرز کو عالمی کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کیلئے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کرنے ہدایت جاری کر دی ہے، تربیتی کیمپ 5 مئی سے جاری ہے لیکن پاکستان واپڈا کے چار جبکہ سوئی سدرن گیس اور کراچی الیکٹرک کے دو، دو کھلاڑیوں نے ابھی تک تربیتی کیمپ میں رپورٹ نہیں کی۔

پاکستان واپڈ سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) محمد اظہر اقبال کی جانب سے جاری خط میں یسکو کے عمر حیات اور احمد فہیم، گیپکوکے محمد بلال اور فیسکو کے علی عزیر سے کہا گیا ہے کہ وہ تربیتی کیمپ میں رپورٹ پیش کریں ورانہ تربیتی کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے پر ان کھلاڑیوں کے خلاف محکمانہ قانونی کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سوئی سدرن گیس اور کراچی الیکٹرک کے بھی دو، دو کھلاڑیوں نے ابھی تک تربیتی کیمپ جوائن نہیں کیا جن میں سوئی سدرن گیس کے کھلاڑی محمود خان اور احسان اللہ (گول کیپر) جبکہ کراچی الیکٹرک کے محمد ریاض اور جلیل شامل ہیں اور ان کھلاڑیوں کے خلاف ابھی تک سوئی سدرن گیس اور کراچی الیکٹرک کی جانب سے کوئی کاروائی سامنے نہیں آئی۔

واضع رہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 30 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ طارق لطفی کے علاوہ کوچز نیشنل بینک آف پاکستان کے سید ناصر اسماعیل، خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے عمر فاروق خان اور پاکستان نیوی کے محمد رمضان تربیت دے رہے ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ فزیو فرائض محمد شاہد انجام دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/05/2019 - 13:57:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :