تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے تھر میں پہلے سہ زبانی اسپیلے تھون (Spellathon)کا انعقاد

تھر فاؤیڈیشن کی جانب سے تھر پارکر میں اپنے زیرِ انتظام تمام اسکولوں کے بچوں کے مابین تھرپارکرکے پہلے سہ زبانی اسپیلے تھون(Spellalthon) مقابلے کا انعقاد کیا گیا

منگل 21 مئی 2019 13:39

تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے تھر میں پہلے سہ زبانی اسپیلے تھون (Spellathon)کا انعقاد
تھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2019ء) فاؤیڈیشن کی جانب سے تھر پارکر میں اپنے زیرِ انتظام تمام اسکولوں کے بچوں کے مابین تھرپارکرکے پہلے سہ زبانی اسپیلے تھون(Spellalthon) مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 04سے 14سال تک کے 72بچوں نے حصہ لیا اور اپنی اسپیلنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔بیرونی ماہرین پر مشتمل ایک پینل کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کی نگرانی کی گئی۔

ٹورنامنٹ میں بچوں کو نا معلوم الفاظ دئے گئے جن کی صحیح اسپیلنگ ادا کرنے کرنے کیلئے بچوں نے اپنی صوتی معلومات کا سہارا لیااور اپنے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے حریفوں کو سخت ٹائم دیا۔ اس مقابلے میں ابان جو ٹار،احسان شاہ جو ٹار، جیان دو دارس، کھارو جانی، گورانو اور جامان سموں کیمپس کے اسکولوں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر تھر فاؤنڈیشن کی منیجر ایجوکیشن سبین شاہ نے کہا کہ یہ دیکھ کر نہایت خوشی ہورہی ہے کہ اسکول کے بچوں نے اتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

ان میں اکثر اسکولوں کو صرف ایک سال پہلے کھولا گیا تھا اور یہاں کے بچے انگریزی سے بلکل ناواقف تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ تعلیم مستقبل میں اس خطے میں مثبت تبدیلی لائے گی اور اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم نے تھر پارکر میں 24اسکول قائم کئے ہیں۔
واضع رہے کہ تھر فاؤنڈیشن تھر پارکر میں قائم اپنے مختلف کیمپسز کے ذریعے 3000ہزار سے زائد بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر اپنی توجہ مرکوز کرکے بچوں کو سیکھنے اور ترقی کے مواقع فراہم کررہی ہے۔

123
فاؤیڈیشن کی جانب سے تھر پارکر میں اپنے زیرِ انتظام تمام اسکولوں کے بچوں کے مابین تھرپارکرکے پہلے سہ زبانی اسپیلے تھون(Spellalthon) مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 04سے 14سال تک کے 72بچوں نے حصہ لیا اور اپنی اسپیلنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔بیرونی ماہرین پر مشتمل ایک پینل کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کی نگرانی کی گئی۔ٹورنامنٹ میں بچوں کو نا معلوم الفاظ دئے گئے جن کی صحیح اسپیلنگ ادا کرنے کرنے کیلئے بچوں نے اپنی صوتی معلومات کا سہارا لیااور اپنے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے حریفوں کو سخت ٹائم دیا۔ اس مقابلے میں ابان جو ٹار،احسان شاہ جو ٹار، جیان دو دارس، کھارو جانی، گورانو اور جامان سموں کیمپس کے اسکولوں نے حصہ لیا۔
وقت اشاعت : 21/05/2019 - 13:39:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :