راولپنڈی ڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹ بال چیمپیئن شپ، لجپال ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

منگل 21 مئی 2019 17:54

راولپنڈی ڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹ بال چیمپیئن شپ، لجپال ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) پی ایچ اے راولپنڈی اور راولپنڈی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے باہمی تعاون سے راولپنڈی ڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹ بال چیمپیئن شپ میں لجپالFC چکلالہ ٹراول ، نشتر کواٹر فائنل میں حریف کلب کو شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ چکلالہ اور نشتر کے مابین جبکہ دوسرا سیمی فائنل لجپال اور ٹراول کے مابین کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل جمعتہ المبارک کو کھیلیں جائیں گے جبکہ فائنل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل کے مہمان خصوصی چئیرمین پی ایچ اے آصف محمود ہوںگے۔برقی قمقموں میں انٹر کلب فٹ بال چیمپئین شپ میں شائقین کی بہت بڑی تعداد میں شرکت۔ پی ایچ اے کی جانب سے نوجوانوں کو ایسی سرگرمیاں اورسپورٹس کی بہتر سہولیات آئندہ بھی فراہم کی جائیں گی جو کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کے ویثرن کی عکاسی کرتی ہے۔چئیرمین پی ایچ اے راولپنڈی۔سپورٹس ڈپارٹمنٹ راولپنڈی کے چئیرمین محمد علی رندھاواڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی بھی نوجوانوں کو کھیل اور غیر نصابی سرگرمیوں کو شرکت کو یقینی بنانے کی تلقین کی ہے۔
وقت اشاعت : 21/05/2019 - 17:54:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :