ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانا باعث اعزاز، ایونٹ میں ویرات کوہلی کو آئوٹ کرنا ہدف ہے، جوفرا آرچر

منگل 21 مئی 2019 18:10

ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانا باعث اعزاز، ایونٹ میں ویرات کوہلی کو آئوٹ کرنا ہدف ہے، جوفرا آرچر
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) انگلش آل رائونڈر جوفرا آرچر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانا باعث اعزاز ہے، ایونٹ میں ویرات کوہلی کو آئوٹ کرنا ہدف ہو گا۔ انگلش سلیکٹرز نے آرچر کو ڈیوڈ ویلے پر ترجیح دیتے ہوئے ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنایا۔ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو گا اور میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف افتتاحی میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

آرچر نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بننے کا یقین نہیں تھا لیکن ٹیم میں اپنا نام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے موقع ملا ہے اور اب میری کوشش ہو گی کہ عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اتروں۔ ان کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو آئوٹ کرنا پسند کروں گا اور مجھے بھارت کے خلاف میچ کا بے صبری سے انتظار رہے گا۔
وقت اشاعت : 21/05/2019 - 18:10:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :