افغانی بائولر حامد حسن کا ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور

منگل 21 مئی 2019 21:54

افغانی بائولر حامد حسن کا ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) افغانی فاسٹ بائولر حامد حسن نے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیا۔ حسن کی ورلڈ کپ کیلئے افغانی سکواڈ میں حیران کن واپسی ہوئی تھی، سلیکٹرز نے تین برس بعد انہیں سکواڈ میں طلب کیا ہے۔ 2015 میں منعقدہ ورلڈ کپ میں حسن نے 6 میچز میں 8 وکٹیں لی تھیں لیکن انجری مسائل نے ان کے کیریئر کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

حامد حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ انجری مسائل کی وجہ سے میں ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کے بارے سوچ وچار کر رہا ہوں، ہو سکتا ہے کہ یہ ملک کیلئے میرا آخری ورلڈ کپ ہو اور اس ٹورنامنٹ کے بعد میں ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں لیکن ٹی ٹونٹی کرکٹ جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن میں اپنی صحت کو سنجیدگی سے لے رہا ہوں کیونکہ ون ڈے کرکٹ کو جاری رکھنے سے گھٹنے کی انجری مزید سنجیدہ نوعیت کی ہو سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 21/05/2019 - 21:54:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :