وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر نے کیا ’ جگت ‘ لگائی ، جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

انضی بھائی سے پوچھا کہ کہاں جارہا ہوں تو بولے کے پنڈی میچ کھیلنے جارہے ہو:پیسر

منگل 21 مئی 2019 22:00

وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر نے کیا ’ جگت ‘ لگائی ، جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) پاکستان کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران نہایت مضحکہ خیز بات بتا ئی جس پر سامنے موجود صحافی بھی ہنس پڑے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ جب مجھے پتا چلا کہ مجھے ورلڈ کپ میں شامل کر لیا گیا تو میں بہت خوش تھا ، انضمام بھائی کا ٹیلیفون آیا تو انہوں نے کہ تم جارہے ہو ، میں نے پوچھا انضی بھائی کہاں جا رہاہوں تو آگے سے انہوں نے جواب دیا کہ ’’ پنڈی میں ایک میچ وہ کھیلنے جاررہے ہو۔

‘‘ وہاب ریاض نے کہا کہ میں تھوڑا بوکھلا گیا تھا۔قومی ٹیم کے کھلاڑی کا کہناتھا کہ میں دو سال سے کوشش کر رہا تھا ،مختلف جگہ پر کھیل کر اپنا کیس آگے لے کر رہا تھا کہ مجھ میں قابلیت ہے ، بطور پلیئر مایوسی ہوتی ہے ، مجھے ایسا لگا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے لیکن میں نے امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور محنت کرتارہا ، اللہ محنت کا صلہ دیتاہے اور مجھے میری محنت کا صلہ ملاہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ ریورس سوینگ میں جتنا بھی عبور حاصل ہے کوشش کروں گا کہ بہتر پرفارم کر سکوں۔ یاد رہے کہ وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی سے متعلق انضمام الحق کاکہنا تھا کہ وہاب ریاض سینئر اور تجربہ کار با?لر ہیں، انہیں فہیم اشرف کی جگہ شامل کیا گیا ہے، وہاب ریاض کا انگلینڈ میں گیند کرنے کا بہت تجربہ ہے۔
وقت اشاعت : 21/05/2019 - 22:00:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :