سرفراز احمد نے زندگی کی32بہاریں دیکھ لیں

2006ءمیں پاکستان کو انڈر19ورلڈ کپ میں فاتح بنایا،2017ءمیں قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جتوائی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 مئی 2019 13:45

سرفراز احمد نے زندگی کی32بہاریں دیکھ لیں
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے زندگی کی32بہاریں دیکھ لیں، آج وہ اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔22 مئی 1987ءکو شہر قائد میں پیدا ہونے والے سرفراز احمد نے 2006ءمیں پاکستان کو انڈر19ورلڈ کپ میں فاتح بنایا۔سرفراز احمد نے پہلا میچ 2007ءمیں بھارت کے خلاف کھیلا ، کئی بار قومی ٹیم سے اندر باہرہوئے، پھر2015 ءورلڈ کپ کے بعد سے ٹیم کا مستقل حصہ بن گئے ،2017ءمیں اپنی قیادت میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی دلا دی۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد رواں برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو پی ایس ایل کی ٹرافی جتوانے میں بھی کامیابی ہوئے،سرفراز احمد 49ٹیسٹ، 106ون ڈے اور 55ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بالترتیب2657،2128اور745رنز سکور کرچکے ہیں،ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کررکھی ہے۔
شائقین کرکٹ پر امید ہیں کہ سرفراز احمد اپنی قائددانہ صلاحیتوں سے پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ بھی جتوانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 22/05/2019 - 13:45:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :