قومی ٹیم عمر اکمل اور کامران اکمل کی کمی محسوس کرےگی:اقبال قاسم
سرفراز احمد کو چاہئے کہ وہ فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے رنز سکور کرنےکی کوشش کریں :سابق چیف سلیکٹر
ذیشان مہتاب بدھ 22 مئی 2019 13:58
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی 2019ء) سابق چیف سلیکٹر اور اپنے دور کے بہترین لیفٹ آرم سپنر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف سیریز کے دوران کاہلی یا غفلت کا شکار نہ ہوں کیونکہ پریکٹس میچوں میں کامیابی الگ بات مگر ابھی ان کا حقیقی امتحان ہونا باقی ہے۔اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے ابتدائی تینوں پریکٹس میچوں میں کامیابی حاصل کر کے دورے کا عمدگی سے آغاز کیا جس پر ہیڈ کوچ اور کپتان نے سکون کا سانس لیا ہوگا لیکن ان میچوں میں کامیابی پر زیادہ خوشی کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ مقابلے سے بھرپور نہیں کہے جا سکتے اور پاکستانی ٹیم کو یاد رکھنا چاہئے کہ اسے اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے کسی بھی موقع پر ریلیکس نہیں ہونا ہے جیسا کہ ماضی میں بھی دیکھا جا چکا۔
سابق سپنر کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم بہت اچھی دکھائی دے رہی ہے جسے بڑے میچوں سے قبل ضروری مشق کا موقع بھی مل چکا ہے اور بابر اعظم کی اچھی فارم کے علاوہ دیگر کھلاڑی بھی عمدگی سے کھیل رہے ہیں تاہم کپتان سرفراز احمد کو چاہئے کہ وہ فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے رنز سکور کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اس سے ٹیم کا اعتماد مزید بڑھ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم عمر اکمل اور کامران اکمل جیسے بیٹسمینوں کی کمی محسوس کرےگی جو کسی بھی پوزیشن پر کھیل سکتے ہیں اور انہیں اچھا تجربہ بھی حاصل ہے اور اگر وہ سلیکٹر ہوتے تو دونوں کو کبھی نظر انداز نہ کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ اگرچہ شاداب خان کے برے متبادل نہیں لیکن نوجوان لیگ سپنر کی بالکل الگ بات ہے جو گرین شرٹس کا سرمایہ اور منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔اقبال قاسم کے مطابق محمد حسنین میں حقیقی فاسٹ باﺅلر کی جھلک محسوس ہوتی ہے لیکن وہ میگا ایونٹ کیلئے قدرے ناتجربہ کار ہیں کیونکہ ہر ٹیم اس موقع پر بہترین پلیئرز چاہتی ہے اور اس پہلو کے پیش نظر انہیں کھلانے کی جلدی نہیں کرنا چاہئے تھی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 22/05/2019 - 13:58:16
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے