پشاور میں جاری پہلی فلڈ لائٹس خیبر پختونخوااوپن ٹینس چمپئن شپ میں متعددمیچزکا فیصلہ ہوگیا

بدھ 22 مئی 2019 20:02

پشاور میں جاری پہلی فلڈ لائٹس خیبر پختونخوااوپن ٹینس چمپئن شپ میں متعددمیچزکا فیصلہ ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) پشاور میں جاری پہلی فلڈ لائٹس خیبر پختونخوااوپن ٹینس چمپئن شپ کے مینز سنگل کے ایونٹ میں پی اے ایف کے یوسف ،پولیس کے اسرارگل جبکہ خیبر پختونخواکے اعجازاحمداورعباس خان نے کوارٹرفائنل رائونڈ میں پنچ گئے،اسی طرح انڈر 14کے میچز میں انٹر نیشنل کھلاڑی کاشان عمر ،شاہ سوار خان اور حمزہ رومان نے بھی مدمقابل کو ہراکر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ضلعی حکومت کی تعاون سے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سٹیڈیم کے عمراخان ٹینس کورٹ پر کھیلے جانیوالی فلڈالائٹس رمضان خیبر پختونخوااوپن ٹینس چمپئن شپ کے سلسلے میں گزشتہ شب کے مینز سنگل کے میچزمیں پی اے ایف کے یوسف نے خیبر پختونخواکے رشیدخان کو 6-4,6-3سے ہرایا،خیبر پختونخواکے اعجاز احمد نے پولیس کے شاکر اللہ کو 6-1,6-1سے،پولیس کے اسرارگل نے فرحان خان کو 6-2,6-4سے جبکہ خیبر پختونخواکے عباس خان نے شہریارخان کو 6-2,6-2سے شکست دیکر کوارٹرفائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح انڈر14کے کٹیگری کے میچزمیں انٹر نیشنل کھلاڑیوں کاشان عمر،شاہ سوارخان اور حمزہ رومان نے بھی اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس سلسلے میں صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر آیازخلیل نے بتایاکہ یہ پہلاموقع ہے کہ ہمارے کھلاڑی رات کی مصنوعی روشنی میں کھیل رہے ہیںاور یہ سب ضلع ناظم محمد عاصم خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ ٹینس کے حوالے سے یہ خطہ کافی زیر خیزہے اگرصوبائی اور ضلعی حکومتوں نے اسی طرح کھلاڑیوں کی سرپرستی کی تو کوئی شک نہیں کہ یہی کھلاڑی دنیامیں پاکستان کا نام روشن کرینگے۔
وقت اشاعت : 22/05/2019 - 20:02:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :