پاک بھارت ٹاکرا، ممکنہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر حکمت عملی تیار

،مسلح سیکورٹی اہلکار تعینات ہونگے روایتی حریفوں کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ میں میچ کھیلا جائیگا ، پانچ لاکھ شائقین کی مقابلہ دیکھنے کی درخواست

بدھ 22 مئی 2019 20:52

پاک بھارت ٹاکرا، ممکنہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر حکمت عملی تیار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے انگلینڈ نے ممکنہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی ہے ، میگا ایونٹ کے سب سے بڑے میچ کے دوران مسلح سیکورٹی افسران تعینات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ میں میچ کھیلا جائیگا میچ میں شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے 5 لاکھ شائقین کرکٹ نے درخواست کی، جبکہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 25 ہزار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ میچ کے لیے مسلح سیکورٹی افسران تعینات کیے جائیں گے ، جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی اور اسٹیڈیم کے ارد گرد کی آبادی میں لوگوں کی آمدو رفت کی بھی نگرانی کی جائے گی اس سلسلے میں پولیس نے مقامی پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کی جانچ پڑتال بھی مکمل کر لی ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورت حال کے باوجود بر طانیہ میں پاک بھارت کمیونٹی میں نفرت انگیزی نہیں پائی جاتی۔
وقت اشاعت : 22/05/2019 - 20:52:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :