ندا ڈار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے والی پاکستانی بلے باز بن گئیں، کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل

بدھ 22 مئی 2019 22:31

ندا ڈار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے والی پاکستانی بلے باز بن گئیں، کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل
بنوئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ندا ڈار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے والی پاکستانی بلے باز بن گئیں، انہوں نے گزشتہ جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں 75 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے ہم وطن بلے باز جویریہ خان کا ملک کی طرف سے انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کر ریکارڈ توڑ دیا، جویریہ نے گزشتہ سال آئرلینڈ ویمن کے خلاف 74 رنز کی اننگز کھیل کر ملکی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ندا دار نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی تیسری پاکستانی کھلاڑی بن گئی ہیں، پاکستان کی جانب سے بسمعہ معروف 1966 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، جویریہ خان 1548 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں، ندا ڈار نے 1058 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/05/2019 - 22:31:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :