پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

اتوار 9 دسمبر 2012 21:13

ہریانہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔9دسمبر۔ 2012ء) پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ کے آخری راؤنڈ میچ میں اٹلی کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ بھارتی ریاست پنجاب میں جاری کبڈی ورلڈ کپ کے گروپ سی سے پاکستان نے سرفہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

(جاری ہے)

آخری گروپ میچ میں پاکستان نے اطالوی ٹیم کو بیس کے مقابلے میں ساٹھ پوائنٹس کے فرق سے ہراتے ہوئے ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی شفیق بٹ نے پندرہ،وقاص بٹ نے بارہ اور اکمل ڈوگر نے نو پوائنٹس حاصل کیے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چھ پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے۔ اٹلی دوسرے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 09/12/2012 - 21:13:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :