بسمعہ معروف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والی دنیا کی آٹھویں کھلاڑی بن گئیں

جمعرات 23 مئی 2019 14:56

بسمعہ معروف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والی دنیا کی آٹھویں کھلاڑی بن گئیں
بنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بن گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں 37 رنز کی اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ڈیوائن نے 1955 رنز بنا رکھے تھے جبکہ بسمعہ نے 1966 رنز بنا لئے ہیں، نیوزی لینڈ کی ہی سوزی بیٹس 3100 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 23/05/2019 - 14:56:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :