لیزل لی نے جنوبی افریقہ کی طرف سے تیز ترین ٹی ٹونٹی ففٹی کا اعزاز اپنے نام کر لیا

جمعرات 23 مئی 2019 14:56

بنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) لیزل لی نے جنوبی افریقہ کی طرف سے تیز ترین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ففٹی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز پاکستان ویمن کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں 26 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔ ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن کے پاس ہے جنہوں نے 2005ء میں بھارت ویمن کے خلاف 18 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔
وقت اشاعت : 23/05/2019 - 14:56:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :