انگلش ٹیم کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع ہے، سٹورٹ براڈ

جمعرات 23 مئی 2019 21:28

انگلش ٹیم کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع ہے، سٹورٹ براڈ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء)فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم متوازن اور مضبوط سکواڈ پر مشتمل ہے اسلئے اس کے پاس ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ انگلش ٹیم کو تین بار ورلڈ کپ فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے لیکن بدقسمتی سے وہ ایک بار بھی عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

براڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری ٹیم میں جیسن روئے، جوز بٹلر، بین سٹوکس اور مورگن جیسے ورلڈ کلاس بلے باز ہیں جو اکیلے ٹیم کو میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ہماری موجودہ ٹیم جتنی متوازن اور مضبوط سکواڈ پر مشتمل ہے اس سے قبل کبھی اتنی متوازن نہیں تھی، ٹیم کو میگا ایونٹ میں ہوم گرائونڈ اور کرائوڈ کا بھی ایڈونٹیج حاصل ہو گا اسلئے ٹیم کے پاس عالمی ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے۔
وقت اشاعت : 23/05/2019 - 21:28:25