بی جے پی نے الیکشن جیتتے ہی ورلڈکپ میں پاکستان کیساتھ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا

سابق بھارتی کرکٹر اور حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گھمبیر نے بھارتی ٹیم کو پاکستان کیخلاف میچ سے دستبردار ہونے کیلئے تیار رہنے کا پیغام دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مئی 2019 22:56

بی جے پی نے الیکشن جیتتے ہی ورلڈکپ میں پاکستان کیساتھ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی2019) بی جے پی نے الیکشن جیتتے ہی ورلڈکپ میں پاکستان کیساتھ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا، سابق بھارتی کرکٹر اور حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گھمبیر نے بھارتی ٹیم کو پاکستان کیخلاف میچ سے دستبردار ہونے کیلئے تیار رہنے کا پیغام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

اس حوالے سے سابق بھارتی کرکٹر اور حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گھمبیر کے بیان نے ہلچل مچا دی ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر اور حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گھمبیر نے بھارتی ٹیم کو پاکستان کیخلاف میچ سے دستبردار ہونے کیلئے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے۔ اس بات کا اظہار گوتم گھمبیر نے انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اس حوالے سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہے یا نہیں اس بارے میں خالصتاً فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے، نہ یہ ان کا کام ہے اور نہ اس بارے میں وہ کوئی سوچ رکھتے ہیں۔ ویرات کوہلی مزید کہتے ہیں کہ یقیناً سب کو 16 جون کا انتظار ہے جب اولڈ ٹریفورڈ پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ کا سب سے بڑا مقابلہ 16 جون کو ہوگا۔

یہ بھی واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کا باقائدہ آغاز 30 سے ہوگا اور ورلڈ کپ کا ابتدائی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے وارم اپ میچز کا مرحلہ آج جمعرات سے شروع ہوگا اور 5 روز جاری رہنے کے بعد 28 مئی کو اختتام پذیر ہوگا اس کے بعد ورلڈ کپ 2019ء کا باضابطہ آغاز 30 مئی سے ہوگا۔

23 سے 28 مئی تک وارم اپ مرحلے میں ہر روز دو، دو میچز کھیلے جائینگے۔ وارم اپ مرحلے کا تیسرا میچ جمعہ کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان برسٹل میں کھیلا جائے گا اسی روز چوتھا وارم اپ میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ اسی طرح 25 مئی کو بھی دو وارم اپ میچز کھیلے جائینگے، پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے جبکہ اسی روز کا دوسرا وارم اپ میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔

26 مئی کو کھیلے جانے والے پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی اور یہ میچ کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ اسی روز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں برسٹل میں مدمقابل ہونگی۔ 27 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی جبکہ اسی روز دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔
وقت اشاعت : 23/05/2019 - 22:56:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :