الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کی پاکستانی کوہ پیما مرزا علی کو بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر نے پر مبارکباد

جمعہ 24 مئی 2019 13:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل قرار حیدری نے پاکستانی کوہ پیما مرزا علی کو بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر نے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوہ پیمائوں کی حوصلہ افرائی کرنی چاہئے جو کہ زندگی موت کا کھیل چوٹیاں عبور کر کے ملک قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما مرزا علی نے گذشتہ دنوں نیپال کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی ہے۔

شمشال کے رہائشی مرزا علی نے رات 2 بجے ماؤنٹ ایورسٹ سر کی۔ پاکستانی کوہ پیما ریکارڈ بک میں چوٹی سر کرنے والوں میں شامل ہو گئے۔ مرزا علی ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی ہیں۔ یاد رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ نیپال میں واقع دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے جس کی اونچائی 8 ہزار 848 میٹر ہے۔
وقت اشاعت : 24/05/2019 - 13:11:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :