ورلڈکپ سکواڈ بدلنے کیلئے انضما م الحق کو احسانی مانی کی حمایت حا صل:وسیم خان

انگلش کنڈیشنز میں میڈیم پیسرز کا کوئی کام نہیں ، تنقید نہیں سپورٹ کریں:منیجنگ ڈائریکٹر پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 24 مئی 2019 13:50

ورلڈکپ سکواڈ بدلنے کیلئے انضما م الحق کو احسانی مانی کی حمایت حا صل:وسیم خان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی 2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے ورلڈ کپ کے سکواڈ میں تبدیلیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر کو احسان مانی کی بھرپور حمایت حاصل ہے ،محمد عامر اور وہاب ریاض کو عالمی کپ کے حتمی 15پلیئرزمیں منتخب کرنے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی کی مرضی سے کیا گیا، انضمام الحق کے جوابدہ نہ ہونے کا تاثر درست نہیں،انگلش کنڈیشنز میں میڈیم پیسرز کا کوئی کام نہیں لہٰذا دونوں فاسٹ باﺅلرز کو ان کی رفتار اور تجربے کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیاگیا، تنقید کے بجائے سپورٹ کرنا چاہئے۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے تمام گیارہ وینیوز پر ون ڈے کرکٹ کیلئے مکمل سپاٹ اور بے جان وکٹوں پر ریورس سوئنگ کے ساتھ تیز رفتار باﺅلنگ کی ضرورت پڑے گی اور محمد عامر کے علاوہ وہاب ریاض کے پاس یہ اہم ہتھیار موجود ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وسیم خان خود بھی 29 مئی کو انگلینڈ جائیں گے جہاں ان کا 17 جون تک قیام رہے گا اور اسی دوران ان کی کوشش ہو گی کہ بی سی سی آئی حکام سے ملاقات کر کے ان سے پاک بھارت مقابلوں کی بحالی پر بات چیت کی جائے جس میں کئی برس سے کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔                            
وقت اشاعت : 24/05/2019 - 13:50:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :