آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، ٹنڈولکر

جمعہ 24 مئی 2019 14:59

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، ٹنڈولکر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ 2011ء میں ورلڈ کپ جیتنا میرے کیریئر کا یادگار اور بہترین لمحہ تھا۔ بھارت نے 2011ء میں منعقدہ ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹنڈولکر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے کیریئر کے دوران انفرادی طور پر کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کئے لیکن 2011ء ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنا میرے لئے سب سے بڑھ کر ہے، اگر ٹیم عالمی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہ ہوتی تو شاید میں ساری زندگی اس کمی کو محسوس کرتا، وقت کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بہت تیزی آ گئی ہے اور میرے خیال میں اس بار شیڈول ورلڈ کپ میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
وقت اشاعت : 24/05/2019 - 14:59:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :