سری لنکا کرکٹ بورڈ رواں سال لنکن پریمیئر لیگ کے دوبارہ آغاز کیلئے پر امید ہے،موہان ڈی سلوا

جمعہ 24 مئی 2019 14:59

سری لنکا کرکٹ بورڈ رواں سال لنکن پریمیئر لیگ کے دوبارہ آغاز کیلئے پر امید ہے،موہان ڈی سلوا
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) سری لنکا کرکٹ نے رواں سال لنکن ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ کے دوبارہ آغاز کی امید ظاہر کی ہے۔ لیگ 8 سے 28 ستمبر تک کھیلی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کے سیکرٹری موہان ڈی سلوا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم لنکن پریمیئر لیگ کے دوبارہ انعقاد کیلئے کام کر رہے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ رواں سال اگست یا ستمبر میں یہ لیگ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لنکن پریمیئر لیگ کی بار بار منسوخی سے ملکی کرکٹ کو بہت نقصان ہوا ہے، ہماری ورلڈ کپ کی تیاریاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں اگر باقاعدگی سے لیگ کا انعقاد ہوتا رہتا تو ہمارے پاس ورلڈ کپ کیلئے بہترین کمبی نیشن کا چنائو کرنے کا موقع ہوتا لیکن نا اہل انتظامیہ کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔
وقت اشاعت : 24/05/2019 - 14:59:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :