پاک ، بھارت رقابت ایشز سے بھی کہیں بڑھ کر ہے:ظہیرعباس
مانچسٹر میں دباﺅ برداشت کرنے والی ٹیم کامیاب رہے گی :ایشین بریڈمین
ذیشان مہتاب جمعہ 24 مئی 2019 15:45
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی 2019ء) سابق قومی کپتان ظہیر عباس نے عالمی کپ کے حتمی اسکواڈ میں تبدیلیوں پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا بہترین ممکنہ کمبی نیشن تشکیل پا گیا لہٰذا ضرورت اس ا مر کی ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کی ناکامی کو بھلا کر ورلڈ کپ پر توجہ دی جائے۔ایشین بریڈمین ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ فارمیٹ اور انگلش کنڈیشنز کے پیش نظر اس مرتبہ عالمی کپ میں فٹنس کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہو گی اور سب سے فٹ ٹیم کو ہی لاسٹ فور میں جگہ بنانے کا موقع ملے گا البتہ پاکستانی ٹیم کو اپنی فیلڈنگ کی بہتری پر بھی متوجہ رہنا چاہئے۔میگا ایونٹ میں پاک بھارت مقابلے کے بارے میں ایشین بریڈمین کا کہنا تھا کہ ریکارڈز اگرچہ بھارتی ٹیم کے حق میں ہیں لیکن اپنے دن پاکستانی ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور تمام تر انحصار اس بات پر ہوگا کہ کون سی ٹیم 16 جون کو مانچسٹر میں دباﺅکو برداشت کرتے ہوئے اپنے اعصاب پر قابو رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ ہوگا اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون سی ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم میں مہندر سنگھ دھونی کی موجودگی ٹرمپ کارڈ کے مترادف ہوگی جو پہلی مرتبہ عالمی کپ میں قیادت کرنے والے ویرات کوہلی کیلئے مددگار ثابت ہوں گے۔ظہیر عباس کا مزید کہنا تھا کہ ان کیلئے پاکستان اور بھارت رقابت ایشز سے بھی کہیں بڑھ کر ہے اور کرکٹ کے کسی بھی پرستار کی طرح وہ بھی اس معرکے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 24/05/2019 - 15:45:28
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند