قومی کرکٹر آصف علی کل لندن روانہ ہوں گے

جمعہ 24 مئی 2019 16:45

قومی کرکٹر آصف علی کل لندن روانہ ہوں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) قومی کرکٹر آصف علی پاکستان کی ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے لئے کل ہفتہ کو لاہور سے لندن روانہ ہوں گے ۔وہ پاکستان کے ورلڈ کپ کے دورسرے وارم اپ میچ سے قبل کارڈیف میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں آ صف علی کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ کرے گی۔ آصف علی کو قومی ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ بیٹی کے انتقال کی وجہ سے پاکستان واپس آگئے تھے اور ان کی تدفین کے بعد اب وہ ہفتہ کو لاہور سے لندن روانہ ہوں گے آصف علی کو انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کی وجہ سے عابد علی کی جگہ قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔
وقت اشاعت : 24/05/2019 - 16:45:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :