شکست سے سیکھ کر آپ زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں، فیصل جاوید خان

ہفتہ 25 مئی 2019 15:42

شکست سے سیکھ کر آپ زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں، فیصل جاوید خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے افغانستان سے پاکستانی ٹیم کی شکست پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شکست سے سیکھ کر آپ زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر سینیٹر فیصل جاوید کا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ’’وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ گیم میں شکست سے نہیں بلکہ دل برداشتہ ہونے سے تباہی آتی ہے،شکست سے سیکھ کر آپ زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں‘‘۔سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ مہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/05/2019 - 15:42:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :