فریال نے ہم سے بیٹا چھین لیا، باکسر عامر خان کے والدین کا الزام
بیٹے کو خاندان سے دور رکھنے کی اصل وجہ بہواور ان کی والدہ ہیں:بیان
ذیشان مہتاب ہفتہ 25 مئی 2019 16:14
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی 2019ء) رنگ میں مخالفین کے چھکے چھڑانے والا پھر بیوی کے ہاتھوں ناک آﺅٹ ہو گیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے والدین نے کہا ہے کہ فریال نے ہم سے بیٹا چھین لیا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے نے 6 ماہ سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بیٹے کو خاندان سے دور رکھنے کی اصل وجہ بہو فریال مخدوم اور ان کی والدہ ہیں۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر کے والدین کے مطابق عامرخان شادی سے پہلے والدین کے بہت قریب تھے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ فرالط مخدوم سے شادی کے بعد خاندان میں دراڑیں پڑ گئیں جو وقت کے ساتھ ساتھ دراز ہوتی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی عامر خان کے والدین اور فریال مخدوم کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے اور یہ اختلافات ٹوئٹر پر بھی سامنے آئے تھے جبکہ عامر خان کی مختلف لڑکیوں کے ساتھ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد فریال مخدوم اور عامر خان کے درمیان بھی اختلافات پیدا ہو گئے تھے جو کہ ٹوئٹر پر بھی سامنے آئے تھے اور دونوں کے درمیان بات طلاق تک جا پہنچی تھی تاہم بعد ازاں دوسری بیٹی کی پیدائش سے قبل دونوں نے ایک بار پھر صلح کرلی تھی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 25/05/2019 - 16:14:05
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا