ورلڈ کپ 2019 :آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھارتی جواریوں کو بڑا خطرہ قرار دیدیا

ہفتہ 25 مئی 2019 21:58

ورلڈ کپ 2019 :آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھارتی جواریوں کو بڑا خطرہ قرار دیدیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ورلڈ کپ میں میچ فکسنگ اور جوئے بازی کے لئے بھارت سے تعلق رکھنے والے جواریوں کو بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے تمام میچوں کے کپتانوں اور آفیشلز کے ذریعے تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ میچ فکسنگ کے حوالے سے شکوک اور بدنام لوگوں سے دور رہیں اور کسی بھی رابطے یا پیشکش کی شکل میںاپنے آفیشلز کے ذریعے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کریں جبکہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے یو کے پولیس کے ذریعے ان بدنام زمانہ جواریوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ کرکٹ کو اپنی سرگرمیوں سے آلودہ کرنے سے دور رہیں اور کسی بھی ثبوت یا کوشش کی صورت میں انکے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے تمام ٹیموں کو ایک دستاویزی فلم کے ذریعے بھی جوئے اور میچ فکسنگ سے دور رہنے کی وارننگ دی ہے۔ آئی سی سی نے یہ بھی کہا کہ چونکہ بھارت میں میچ پر جوئے کی آزادی ہے اس لئے وہاں کے جواری میچ فکسنگ کیلئے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/05/2019 - 21:58:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :