برطانوی کھلاڑی کیٹی بولٹر فٹنس مسائل کے باعث فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

ہفتہ 25 مئی 2019 22:31

برطانوی کھلاڑی کیٹی بولٹر فٹنس مسائل کے باعث فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) برطانوی کھلاڑی کیٹی بولٹر نے فٹنس مسائل کے باعث سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن سے دستبرداری اختیار کر لی۔ 22 سالہ بولٹر نے پہلے ہی کمر کی تکلیف کے باعث ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا عندیا تھا اس کے باوجود 24 مئی کو اعلان کردہ ڈراز میں ان کی شمولیت سب کیلئے حیران کن تھی۔

(جاری ہے)

بولٹر نے میگا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں انجری کے باوجود چانس لینا چاہتی تھی لیکن ڈاکٹرز نے مجھے مکمل آرام کا مشورہ دیا جس کے باعث میں نے ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ ایونٹ سے دستبرداری کے باوجود بولٹر 20 ہزار پائونڈ انعام کی حقدار ٹھہریں۔ رولانڈ گیرس قوانین کے مطابق پہلے رائونڈ کی انعامی رقم 40 ہزار پائونڈ ہے اور دستبردار ہونے والے کھلاڑیوں کو آدھی انعامی رقم ملتی ہے۔
وقت اشاعت : 25/05/2019 - 22:31:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :