نیوزی لینڈ نے بھارت کو ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

کیویز نے 180 رنز کا ہدف 38ویں اوور میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا، روز ٹیلر اور کین ولیمسن کی شاندار نصف سنچریاں، بولٹ کی 4 وکٹیں

ہفتہ 25 مئی 2019 22:42

نیوزی لینڈ نے بھارت کو ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ٹرینٹ بولٹ کی عمدہ بائولنگ کے بعد روز ٹیلر اور کین ولیمسن کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے بھارت کو آئی سی سی ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی، بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 40ویں اوور میں 179 رنز پر ڈھیر ہو گئی، روندرا جدیجا 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، بولٹ نے 4 اور نیشم نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں کیویز نے مطلوبہ ہدف 37.1 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا، روز ٹیلر نے 71 اور کین ولیمسن نے 67 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، بولٹ نے 4 اور نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔

ہفتہ کو کھیلے گئے وارم اپ میچ میں بھارت کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 39.2 اوورز میں 179 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے ابتدائی تین وکٹیں گرا کر بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی، روندرا جدیجا نے مشکل وقت میں 54 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں رہے، روہت شرما اور شیکھر دھون 2، 2، کپتان ویرات کوہلی 18، لوکیش راہول 6، ہرڈک پانڈیا 30 دھونی 17، دنیش کارتھک 4، بھنشور کمار ایک اور کلدیپ یادیو 19 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، بولٹ نے 4، نیشم نے 3 ٹم سائوتھی، کولن ڈی گرینڈ ہوم اور لوکی فرگوسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 38ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کیا، روز ٹیلر 71 اور کپتان ولیمسن 67 رنز بنا کر نمایاں رہے، مارٹن گپٹل 22، کولن منرو 4 رنز بنا سکے، ہنری نیکولز 15 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، بمرا، پانڈیا، چھاہل اور جدیجا نے ایک، ایک وکٹ لی۔
وقت اشاعت : 25/05/2019 - 22:42:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :