پی سی بی کا سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر رضوان احمد کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ

اوپننگ بلے باز اور وکٹ کیپر عابد علی بھی انگلینڈ میں ہی موجود رہیں گے، سرفراز یا کسی دوسرے کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں دونوں میں سے کسی ایک کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 مئی 2019 23:32

پی سی بی کا سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر رضوان احمد کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2019ء) پی سی بی کا سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر رضوان احمد کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ، اوپننگ بلے باز اور وکٹ کیپر عابد علی بھی انگلینڈ میں ہی موجود رہیں گے، سرفراز احمد یا کسی دوسرے کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں دونوں میں سے کسی ایک کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی کا سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر رضوان احمد کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے منتخب نہ کیے جانے کے باوجود اوپننگ بلے باز اور وکٹ کیپر عابد علی بھی انگلینڈ میں ہی موجود رہیں گے۔ سرفراز احمد یا کسی دوسرے کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں دونوں میں سے کسی ایک کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک ماہ تک انگلینڈ میں قیام کے لیے برمنگھم روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق انضمام الحق پاکستانی ٹیم کت ساتھ رہیں گے اور ٹیم ہوٹل میں بھی قیما کریں گے۔ انضمام الحق وارم اپ اور ورلڈکپ میچوں میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ قومی کرکٹرز کو اپنے تجربے سے مستفید بھی کریں گے۔ قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں نیٹ پر بلے باز انضمام الحق سے ٹپس بھی لے سکیں گے۔ جبکہ میگا ایونٹ کے لیے پلیئنگ الیون منتخب کرنے کا اختیار ٹیم کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے علاوہ اب انضمام الحق کے پاس بھی ہوگا۔

اس حوالے سے کھیلوں کے شعبہ سے وابستہ معروف صحافی و تجریہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضام الحق کو مکی آرتھر کے متبادل کے طور پر ہی انگلینڈ بھیجا گیا ہے۔ ورلڈکپ کے دوران انضمام الحق قومی ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور حتمی ٹیم سلیکشن بھی ان ہی کے ہاتھ میں ہوگی۔
وقت اشاعت : 25/05/2019 - 23:32:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :