آئی سی سی نے بھارتی بلے بازوں کو ایک مرتبہ پھر عامر کی یاد دلادی

اپنے ٹویٹر پر ٹرینٹ بولٹ کی تعریف کرتے ہوئے محمد عامر کے سپیل کا بھی ذکر کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 26 مئی 2019 14:36

آئی سی سی نے بھارتی بلے بازوں کو ایک مرتبہ پھر عامر کی یاد دلادی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مئی 2019ء) نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلر ٹرینٹ بولٹ نے وارم اپ میچ میں بھارتی ٹاپ آرڈر کو تباہ کردیا۔یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ بھارتی ٹاپ آرڈر نے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہوں۔شائقین کرکٹ کو آج بھی 2017ءچیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی گیند باز محمد عامر کا وہ سپیل یاد ہے جس میں انہوں نے روہت شرما، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کو پویلین لوٹایا تھا اور پاکستان کی اس تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے لیے اپنے خصوصی ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر محمد عامر اور ٹرینٹ بولٹ کی تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ 2017ءچیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھی اوول پر ہی بھارت کی تین ابتدائی وکٹیں ایک بائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلر نے حاصل کی تھیں جبکہ آج بھی ایک بائیں ہاتھ کے ہی فاسٹ بولر نے بھارت کی تین ابتدائی وکٹیں حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ہی کی طرح نیوزی لینڈ نے بھی یہ وارم اپ میچ باآسانی چھ وکٹوں سے جیت لیا۔کرکٹ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ٹاپ آرڈر بالخصوص کپتان ویرات کوہلی کو ابتدائی اوورز میں قابو کرلیا جائے تو بھارتی ٹیم کو دباﺅمیں لاکر میچ میں شکست دی جاسکتی ہے۔                                                                                                                              
وقت اشاعت : 26/05/2019 - 14:36:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :