لالہ محمود انتہائی ملنسار طبیعت کے حامل تھے،

فٹ بال کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، انجینئر اشفاق عباسی

پیر 27 مئی 2019 14:38

لالہ محمود انتہائی ملنسار طبیعت کے حامل تھے،
حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سینئر وائس چیئرمین انجینئر اشفاق عباسی نے شاہین کلب کے سابق مایہ ناز کھلاڑی لالہ محمود کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، مرحوم انتہائی خوش اخلاق اور ملنسار طبیعت کے حامل تھے، ان کی وفات پر حویلیاں کے لوگ فٹ بال کے ایک مایہ ناز پلیئر سے محروم ہو گئے ہیں، فٹ بال کے کھیل کے کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

تحصیل کونسل حویلیاں کے ناظم سردار ارسل نے بھی مایہ ناز کھلاڑی لالہ محمود کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دونوں شخصیات نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ مرحوم معروف فٹ بالر تھے جنہوں کے کھیل کے فروغ کیلئے ہمیشہ بھرپور اور مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ الله مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت و حوصلہ کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 27/05/2019 - 14:38:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :