مونٹی پنیسر نے بال ٹیمپرنگ کے تمام واقعات بتا دیے

ریورس سوئنگ کی خاطر سن سکرین لوشن،لعاب اور ٹریک سوٹ کی زپ کا استعمال کیا:سابق برطانوی سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 27 مئی 2019 14:20

مونٹی پنیسر نے بال ٹیمپرنگ کے تمام واقعات بتا دیے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مئی 2019ء) سابق انگلش سپنر مونٹی پنیسر نے گیند کو بگاڑنے سے متعلق حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ریورس سوئنگ کی خاطر سن سکرین لوشن،لعاب اور ٹریک سوٹ کی زپ کا استعمال کیا۔انگلینڈ کی جانب سے 2006 ءسے2013 ءکے درمیان 50 ٹیسٹ کھیلنے والے مونٹی پنیسر نے برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والے اپنی کتاب ”دی فل مونٹی“کے ایک اقتباس میں اعتراف کیا کہ جیمز اینڈرسن کی طرح انہوں نے بھی بال کو بنانے میں اہم ترین کردار ادا کیا اور جو بھی غیر قانونی طریقے استعمال کئے ان کا انحصار اس بات پر ہے کہ انہیں کس نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

37 سالہ سپنر کا کہنا تھا کہ انہیں علم تھا کہ سن سکرین کریم اور میٹھی ٹافیوں کا لعاب پر گہرا اثر ہوتا ہے اور گیند کو ریورس سوئنگ کرنے میں مدد مل جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایک بار حادثاتی طور پر وہ ٹراﺅزر کی جیب پر لگی زپ سے بھی گیند کو کھردرا کر چکے تھے اور سب ہی گیند کی کنڈیشن کو تبدیل کرنے کیلئے اس طرح کی ترکیبیں استعمال کرتے تھے کیونکہ ریورس سوئنگ کا کھیل پر واضح فرق پڑتا تھا۔

مونٹی پنیسر نے اعتراف کیا کہ جب وہ انگلش ٹیم میں شامل ہوئے تو ان کا کام یہی تھا کہ وہ فاسٹ باﺅلرز کیلئے گیند تیار کریں اور جمی اینڈرسن کہتے تھے کہ گیند کو جس حد تک ممکن ہو خشک رکھو۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اخلاقیات کے منافی بات ضرور تھی لیکن جمی اینڈرسن کا کہنا تھا کہ یونیفارم کا استعمال غیر قانونی نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 27/05/2019 - 14:20:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :