انگلش بسکٹ نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے جنون کا تیار کردہ ترانہ ’سوپر ہے پورا پاکستان‘ جاری کر دیا

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کا آغاز جلد ہونے والا ہے اور اس موقع پر ای بی ایم نے ، ہر شخص کے پسندیدہ راک بینڈ، جنون کے تعاون سے،ورلڈ کپ کے لیے نیا ترانہ جاری کیا ہے

پیر 27 مئی 2019 16:02

انگلش بسکٹ نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے جنون کا تیار کردہ ترانہ ’سوپر ہے پورا پاکستان‘ جاری کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2019ء) اپنے قیام کے وقت سے ہی انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (ای بی ایم) برانڈیڈ بسکٹ انڈسٹری میں قائد کی حیثیت رکھتا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران اپنی مصنوعات کے معیار میں مسلسل بلندی اور مارکیٹ اسٹریٹیجی کے ذریعے اس نے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کی ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کا آغاز جلد ہونے والا ہے اور اس موقع پر ای بی ایم نے ، ہر شخص کے پسندیدہ راک بینڈ، جنون کے تعاون سے،ورلڈ کپ کے لیے نیا ترانہ جاری کیا ہے۔

یہ اقدام ’سوپر ہے پوراپاکستان’ پلیٹ فارم کے تسلسل میں ہے جس کا مقصد پاکستان کے مثبت تاثر کو مزید اجاگرکرنا اور اس کیمپین کے ذریعے ہر کمیونیٹی کی کھیلوں سے محبت کو اپنے قومی فخر کے طور پر ظاہر کرنا ہے۔یہ ٹریک گزشتہ 15برسوں کے دوران جنون کا پہلا باضابطہ گانا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ترانہ پاکستان میں پائے جانے والے وسیع تنوع پر مرکوز ہے۔ سوپر ہے پورا پاکستان کا ہدف تمام پاکستانیوں کے جنون اور جذبہ کو سراہناہے، بالخصوص غیر نمایاں اقلیتوں کی کرکٹ اور پاکستان سے محبت کو اجاگر کرنا ہے۔

تنوع اس ترانے کا بنیادی جزو ہے، لہٰذا اس بات پر خاص توجہ دی گئی ہے کہ علاقائی ، مذہبی اور صنفی بنیاد پر موجود اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو نمایاں کیا جائے جن میں عیسائی، ہندو، سکھ اور خواجہ سرا شامل ہیں۔یہ ترانہ برداشت اور شمولیت کے حوالے سے ایک پیغام پہنچاتا ہے اور اپنے دیکھنے والوں کو حب الوطنی اور جنون کے سفر پر لے جاتا ہے جس کا نام کرکٹ ہے، اور وہ ورلڈ کپ جیتتا ہوا دیکھتے ہیں۔

اس ترانے کے اجراء کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ای بی ایم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر زیلاف منیر نے کہا:”ہم کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ لہٰذا، ای بی ایم اس محبت کو قوم کے درمیان موجود غیر نمایاں طبقوں پر توجہ مبذول کرانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس کیمپین کے ذریعے ہم ایک اثر قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور دنیا پاکستان کا ایک مختلف پہلو دیکھے گی جو انتہائی خوبصورت اور امن پسندہے۔

ای بی ایم ، ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بہترین نیک تمناوٴں کا اظہار کرتا ہے۔“ یہ کیمپین اسی قسم کے دیگر اقدامات کا حصہ ہے جو سوپر ہے پوراپاکستان کے تحت کیے گئے ہیں تاکہ قوم کو ، ایک نیک مقصد کے لیے، متحدکیا جا سکے۔ توقع ہے کہ یہ کیمپین مستقبل میں پیش کیے جانے والے پروجیکٹس کا انداز مقرر کرے گی۔
وقت اشاعت : 27/05/2019 - 16:02:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :