بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ، مغربی ہواوٴں کا رخ بدستور پاکستان کی جانب ہے ، مالاکنڈ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری، ملک بھر میں سردی کی حالیہ لہر ایک ہفتہ تک جاری رہے گی،محکمہ موسمیات

بدھ 12 دسمبر 2012 13:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔12دسمبر 2012ء ) گلگت بلتستان کے دیامر،استور ،غذر اور استور کے پہاڑوں میں برفباری کے بعدسردی کی شدت بڑھ گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوٴں کا رخ بدستور پاکستان کی جانب ہے جس کی وجہ سے مالاکنڈ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ اور ہزارہ میں بھی سردی کم کرنے کیلئے لوگ آگ تاپ رہے ہیں۔

لوئر دیر کے لوگ سردموسم کو گرم گرم کباب اورمزیدار چائے پی کر کم کرتے نظر آتے ہیں۔ملکہ کوہسار مری اور آزادکشمیر کی وادی نیلم نے برف کی سفید چادر اْوڑھ لی ہے۔شمالی بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔سکھر میں سردی کو بھگانے کیلئے گرما گرم یخنی کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی حالیہ لہر ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 12/12/2012 - 13:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :