آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں آسٹریلیا کے گلین میک گرا پہلے، وسیم اکرم تیسرے نمبر پر ہیں

منگل 28 مئی 2019 15:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2019ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ابتک سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزا آسٹریلیا کے بولر گلین میک گرا کا ہے۔ انہوں نے مختلف ورلڈ کپ کے 39 میچز میں 71 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر سری لنکا کے بولر مرلی دھرن ہیں، انہوں نے 40 میچز میں 68 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے وسیم اکرم کا نمبر تیسرا ہے، انہوں نے 38میچز میں 55 وکٹیں حاصل کیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا اس فہرست میں بارہواں نمبر ہے۔ انہوں نے 28 میچز میں 34 وکٹیں حاصل کیں ۔
وقت اشاعت : 28/05/2019 - 15:47:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :