پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیارکرگیا، انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر پراویڈنٹ فنڈ کی رقم استعمال کرڈالی ، ملازمین کے تنخواہوں کے چیک باوٴنس ،کا ک پٹ،کیبن کریو اگست کے بعد الاؤنس کی عدم ادائیگی ،خبربے بنیادہے، بحران اتنازیادہ نہیں کہ ملازمین کو تنخوائیں ادانہ کرسکیں ،ملازمین کوچیک نہیں ملنے،تنخواہ براہ راست ان کے اکاوٴنٹ میں چلی جاتی ہے ، ترجمان پی آئی اے سلطان حسن کی وضاحت

بدھ 12 دسمبر 2012 17:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12دسمبر۔ 2012ء) قومی ائیرلائن (پی آئی اے )کا مالی بحران شدت اختیارکرگیا، انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی رقم استعمال کرلی ،ملازمین کودئیے گئے تنخواہ کے چیک باوٴنس ،ادھرپی آئی اے کے ترجمان سلطان حسن نے پراویڈنٹ فنڈسے رقم استعمال کئے جانے کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ بحران اتنازیادہ بھی نہیں کہ ملازمین کی تنخوائیں ادانہ کرسکیں ،ملازمین کوچیک نہیں دیئے جاتے ،تنخواہ براہ راست ان کے اکاوٴنٹ میں چلی جاتی ہے ۔

بدھ کونجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے شدید مالی بحران کے باعث غیر قانونی طور پر ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ سے رقم استعمال کی ہے جس کے باعث ملازمین کو دئیے گئے تنخواہ کے چیک اکاؤنٹ میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بنک نے چیک واپس کر دئیے ۔

(جاری ہے)

پراویڈنٹ فنڈکی رقم کے استعمال کیلئے پراویڈنٹ فنڈ ٹرسٹ سے اجازت لیناضروری ہے جو نہیں لی گئی جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین ماہ نومبر کی تنخواہ لینے بینک گئے تو بتایا گیاکہ پی آئی اے کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں ہے۔

پی آئی اے کا 16 ارب روپے پراویڈنٹ فنڈ کا اکاؤنٹ بھی خالی ہے ۔ ادھر کا ک پٹ اورکیبن کریو کو اگست کے بعد الاؤنس کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ پی آئی اے کے ڈالر اکاؤنٹ میں صرف 16 ہزار ڈالر موجود ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان سلطان حسن نے کہاکہ پراویڈنٹ فنڈ کی رقم استعمال کئے جانے اورملازمین کے چیک باوٴنس ہونے کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں اس قسم کی خبروں سے پی آئی اے کی ساکھ کونقصان پہنچاہے۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کوبحران کاسامناضروری ہے مگریہ اتناشدیدبھی نہیں کہ ملازمین کوتنخواہیں ادانہ کرسکیں ۔پراویڈنٹ فنڈسے کوئی تنخواہ نہیں دی جاتی ۔ملازمین کی تنخواہ براہ راست ان کے اکاوٴنٹ میں چلی جاتی ہے جبکہ ڈیلی ویجزملازمین کوپی آئی اے نہیں بلکہ ان کاکنٹریکٹرتنخواہ اداکرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کے فارن ایکسیچینچ اکاوٴنٹ میں سولہ ہزارڈالرسے کئی زیادہ ر قم موجود ہے ہراسٹیشن کامختلف اکاوٴنٹ ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ادارے کے اکاوٴنٹ کے معاملات خفیہ ہوتے ہیں اس حوالے سے عوامی سطح پربات نہیں کی جاسکتی پی آئی اے ملازمین کو تنخواہ ان کے اکاونٹ میں فراہم کی جاتی ہے جو 20تاریخ تک ادا کی جاتی ہیں۔
وقت اشاعت : 12/12/2012 - 17:53:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :