اگر ورلڈ کپ میچ میں بار ش ہوگئی تو کیا ہوگا؟جانئے

کسی وجہ سے فائنل مکمل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیمیں مشتر کہ طور پر چیمپئن قرا ر دی جائیں گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 29 مئی 2019 14:12

اگر ورلڈ کپ میچ میں بار ش ہوگئی تو کیا ہوگا؟جانئے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مئی 2019ء) کرکٹ ورلڈ کپ میں جہاں ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی وہیں موسم بھی اپنا کھیل کھیلے گا، اگر فائنل بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر ورلڈ چیمپئن قرا ر دیدیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں موسم بھی رنگ میں بھنگ ڈال سکتا ہے، میگا ایونٹ کا پہلا میچ ہی بارش کی نذر ہونےکا امکان ہے ، 30مئی کو اوول کے مقام پرمیزبان انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے میچ کے دوران تیز بارش ہوسکتی ہے، 31مئی کوپاکستان اورویسٹ انڈیز کے میچ میں بھی بادل چھائے رہنے کا امکان ہے ، میچ سے قبل صبح کے اوقات میں بارش کے امکانات بھی موجود ہیں،3 جون کو پاکستان اورمیزبان انگلینڈ کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔

7 جون کوپاکستان اورسر ی لنکا کے میچ سمیت6 سے 8جون تک میچ بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

9 سے 11 جون تک میچزمیں بارش کا امکان نہیں تاہم 12 جون کو پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران پھر بادل برسنے کا امکان ہے۔ 13 سے 15 جون تک میچ متاثرہونےکا بھی امکان ہے۔21جون کو انگلینڈ اورسری لنکا جبکہ 23 جون کو پاکستان اورجنوبی افریقہ کے میچ بارش سے متاثر ہونےکا امکان ہے۔

26 جون کو ایک بار پھر پاکستان کا میچ بارش کی نذرہوسکتا ہے۔ 2 سے 6جولائی تک بھی تمام میچز بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں، دیگر میچز توایک طرف 14 جولائی کوفائنل کے دن بھی لارڈز میں بارش کے امکانات روشن ہیں۔ آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز کافی دلچسپ ہیں، لیگ میچز کے لیے تو ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے تاہم سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے ریزرو ڈ ے ہوگا،اگر کوئی لیگ میچ نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ دیا جائے گا،اگر کسی بھی سیمی فائنل والے دن بارش ہوئی تو یہ ریزرو ڈے پر ہوگا،اگر میچ نامکمل رہا تو یہ ریزور ڈ ے پر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا،اگر سیمی فائنل ٹائی ہوا تو سپر اوورمیں مقابلہ ہوگاتاہم اگر کسی صورت بھی سیمی فائنل نہ ہوسکا تو لیگ راﺅنڈ کی بہترین ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی،ورلڈ کپ فائنل کے لیے بھی ریزرو ڈے رکھا گیا ہے اور میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور ہوگا تاہم اگر کسی وجہ سے فائنل مکمل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیمیں مشترکہ طور پر چیمپئن قرار پائیں گی۔


وقت اشاعت : 29/05/2019 - 14:12:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :