برائن برادرز کا فاتحانہ آغاز، فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 30 مئی 2019 13:43

برائن برادرز کا فاتحانہ آغاز، فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2019ء) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکی بھائیوں کی جوڑی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں داخل ہوگئی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں برائن برادرز کی جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پابلو کیرینو بسٹا اور گیرڈ گرانولرز پرمشتمل ہسپانوی جوڑی کو 5-7، 6-2 اور 6-3 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 30/05/2019 - 13:43:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :