برونو سواریز اور ان کی جوڑی دار نکولی میلیچر فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 30 مئی 2019 13:43

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2019ء) برازیل کے برونو سواریز اور انکی امریکی جوڑی دار نکولی میلیچر پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل ہوگئی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں برازیل کے برونو سواریز اور انکی امریکی جوڑی دار نکولی میلیچر پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے روہن بھوپنا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا پری کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز پالیا۔
وقت اشاعت : 30/05/2019 - 13:43:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :