فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز، جوکووچ، تھیم، زویرو، پوٹرو، مونفلس، کوریک اور فوگنینی نے دوسرا مرحلہ عبور کرلیا

جمعہ 31 مئی 2019 15:17

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، ڈومینک تھیم، الیگزینڈر زویرو، جان مارٹن ڈیل پوٹرو، کوریک اور فابیو فوگنینی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میچز میں سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سوئٹزرلینڈ کے حریف کھلاڑی ہنری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

آسٹریا کے ڈومینک تھیم سخت مقابلے کے بعد قزاخستان کے ببلک کو 6-3، 6-7(6-8) ، 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ جرمنی کی الیگزینڈر زویرو نے سویڈن کے میکیل کو مات دیکر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے بھی دوسرا مرحلہ عبور کر لیا۔ انہوں نے جاپان کے نیشوکا کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 5-7، 6-4، 6-2، 6-7(5-7) اور 6-2 سے مات دیکر تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی ۔ دوسرے کے دیگر میچوں میں کوریک اور فابیو فوگنینی نے اپنے میچز جیت کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 31/05/2019 - 15:17:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :