فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز، نوویک جوکووچ تیسرے رائونڈ میں کل پنجہ آزما ہونگے

جمعہ 31 مئی 2019 15:17

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں (آج) ہفتہ کو پنجہ آزمائی کرینگے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے ۔ میگا ایونٹ میں (آج) ہفتہ کو مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میچ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی سالواٹر کاروسو کو میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ کا چیلنج درپش ہوگا۔
وقت اشاعت : 31/05/2019 - 15:17:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :