فرنچ اوپن ٹینس، ٹاپ سیڈڈ نائومی اوساکا، سرینا ولیمز اورسیمونا ہالپ ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

جمعہ 31 مئی 2019 15:17

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ نائومی اوساکا، امریکا کی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور رومانیہ کی سیمونا ہالپ پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میچز میں جاپان کی نائومی اوساکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا کو 4-6، 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

امریکا کی سرینا ولیمز نے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف کھلاڑی کرومی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے شکست دیکر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ پولینڈ کی حریف کھلاڑی ماگدا کو 6-4، 5-7 اور 6-3 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ دوسرے رائونڈ کے دیگر میچوں میں امریکا کی میڈیسن کیز اور آسٹریلیا کی ایشلے بارٹے نے کامیابی حاصل کرکے میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 31/05/2019 - 15:17:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :