برینڈن میکولم کی ورلڈ کپ سے متعلق حیران کن پیشگوئیاں

ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقا اور پاکستان میں سے کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل میں رن ریٹ کی بنیاد پر جائےگی:سابق کیوی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 1 جون 2019 13:32

برینڈن میکولم کی ورلڈ کپ سے متعلق حیران کن پیشگوئیاں
کرائسٹ چرچ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون2019ء) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم کی ورلڈ کپ بارے پیشگوئیوں نے ہلچل مچا دی ہے۔برینڈن میکولم نے سوشل میڈیا پر ورلڈ کپ 2019 ءمیں شریک ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے پیش گوئی کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت، انگلینڈ ، آسٹریلیا سیمی فائنل میں ہوں گے جبکہ چوتھی ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔ وہ ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقا اور پاکستان میں سے کوئی بھی ہوسکتی ہے۔

برینڈن میکولم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں صرف ایک ایک میچ ہاریں گے۔ انگلش ٹیم کینگروز جبکہ بھارتی ٹیم انگلینڈ سے شکست کھائے گی۔ نیوزی لینڈ 4 میچ پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ہارے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوبی افریقا ، انگلینڈ ، بھارت ور نیوزی لینڈ سے ہارے گی۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا اور پاکستان 5،5 میچ جیتیں گے۔

پاکستان کی کارکردگی کے حوالے سے سابق کیوی کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان سری لنکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلا دیش کو شکست دینے میں کامیاب رہے گا جب کہ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقا سے ہار جائے گا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہارے گا تو وہ بنگلا دیش،ویسٹ انڈیز، افغانستان، پاکستان اور سری لنکا کے خلاف فتح پائے گا۔

وقت اشاعت : 01/06/2019 - 13:32:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :