ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے جونیئر پلیئرز کے ناموں کا اعلان ہو گیا

ہفتہ 1 جون 2019 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2019ء) پاکستان اسکواش فیڈریشن نے ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر پلیئرز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چمپئن شپ 26جون سے مکاو میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستانی پلیئرز انڈر۔13، انڈر۔15، انڈر۔17، انڈر۔19کیٹگری میں حصہ لینگے۔

(جاری ہے)

انڈر-19کیٹیگری میں حارث قاسم، حمزہ شریف شامل ہیں جبکہ فرحان ہاشمی، نور زمان انڈر۔17، حمزہ خان، انس شاہ انڈر۔15کیٹگری میں حصہ لینگے، انڈر۔13کیٹیگری میں صبور خان، عبداللہ نواز پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی کی ہدایت پر جونیئر پلیئرز کا تربیتی کیمپ نیشنل اسکواش اکیڈمی اسلام آباد میں جاری ہے۔
وقت اشاعت : 01/06/2019 - 16:26:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :