برائن برادرز فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کھا گئے

ہفتہ 1 جون 2019 17:42

برائن برادرز فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کھا گئے
پیرس۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2019ء) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے جین جولین راجر اور ان کے رومانوی جوڑی دار ہوریا ٹیکوا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برائن برادرز کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-3 اور 7-6 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 01/06/2019 - 17:42:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :