فرنچ اوپن ٹینس، سٹوسر اور شوئی زینگ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں

ہفتہ 1 جون 2019 17:42

فرنچ اوپن ٹینس، سٹوسر اور شوئی زینگ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں
پیرس۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2019ء) آسٹریلوی کھلاڑی سمانتھا سٹوسر اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی زینگ پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

سٹوسر اور زینگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سبرینا اور ڈینلی کولنز پر مشتمل امریکن جوڑی کو 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 01/06/2019 - 17:42:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :