پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 1 جون 2019 19:25

پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
پیرس ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2019ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی اور ان کی یوکرینی جوڑی دار نادیا کشی نوک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور نادیا کشی نوک نے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کے آسٹن کریجی سک اور ان کی کروشین جوڑی دار دریجا جیورک کو زبردست مقابلے کے بعد 6-4، 4-6 اور 10-7 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 01/06/2019 - 19:25:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :