ورلڈکپ؛ افغانستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 208رنز کا ہدف

نجیب اللہ زادران کی نصف سنچری، کمنز اور زامپا کی تین،تین وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 1 جون 2019 20:46

ورلڈکپ؛ افغانستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 208رنز کا ہدف
برسٹل(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جون2019ء) کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے رنز کا ہدف دیا ہے۔برسٹل میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازئی نے کیا تاہم دونوں اوپنرز بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، ون ڈاﺅن آنے والے رحمت شاہ اور حشمت اللہ شاہدی نے ٹیم کا سکور آگے بڑہایا، رحمت شاہ نے 43 اور حشمت اللہ شاہدی نے 18 رنز بنائے اور آﺅٹ ہوگئے،محمد نبی بھی صرف 7رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے ، نجیب اور گلبدین نے چھٹی وکٹ کیلئے83رنز جوڑے او ر نجیب نے اپنی نصف سنچری مکمل کی ،وہ51رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ گلبدین نائب 31رنز سکور کرکے آﺅٹ ہوئے،راشد خان نے 2چوکوں اور3چھکے کی مدد سے27رنز بنائے،افغان ٹیم 207رنز بنا کر آل آﺅٹ ہوگئی،آسٹریلیاکے لیے زامپا اور کمنز نے3،3جبکہ سٹوئنس نے2اور سٹارک نے ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وارم اپ میچ میں افغانستان نے قومی ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کو 12 رنز اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔                                              
وقت اشاعت : 01/06/2019 - 20:46:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :