پنجاب نیشنل جونیئر بوائز سکواش چیمپئن شپ 16 جون سے شروع ہوگی

پیر 3 جون 2019 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2019ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب نیشنل جونیئر بوائز سکواش چیمپئن شپ 16 جون سے لاہور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انڈر۔17 اور انڈر۔19 شامل ہیں۔ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ 22 جون تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ میں دو لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 03/06/2019 - 13:12:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :